الوقت - سعودی عرب میں ہونے والی غیر معمولی بارش نے ہر طرف تباہی مچا دی ہے۔
شہر کی گلیاں اور بازار کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے۔ پانی جمع ہونے سے کئی گاڑیاں خراب ہوگئیں جس سے ٹریفک نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔ اب تک ہونے والی بارش میں 18 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
بارش کئی گھنٹے جاری رہی جس سے نشیبی علاقوں میں سیلاب آ گیا۔ دار الحکومت ریاض کے علاوہ دوسرے شہروں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی جس کے پیش نظر وزارت تعلیم نے تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
مذکورہ وزارت کے مطابق طلبہ کی حفاظت کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا کيا ہے ۔ دار الحکومت ریاض میں شدید بارش کے بعد متعدد گاڑیاں سڑکوں پر پھنس گئیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق، محمکہ شہری دفاع کو جمعرات تک 4 ہزار سے زائد افراد نے مدد کے لئے فوج کیا جبکہ بارش کے بعد امدادی ٹیمیں پانی کی نکاسی میں مصرف ہیں۔
ریاض کے پرنس فیصل بند بندر اور شہری ودفاع کے ڈائریکٹر سلیمان العمر رسیکیو آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ دوسری جانب محمکہ موسمیات نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی ہے۔