الوقت - عراق کے پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوري کو معزول کر دیا گیا ہے۔
لبنان کے الميادين ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ ارکان پارلیمنٹ نے واضح اکثریت سے پارلیمنٹ کے اسپیکر اور دو ڈپٹی پارلیمنٹ اسپیکروں کو برطرف کر دیا ہے۔
پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ارکان پارلیمنٹ کے اس فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ان برطرفی آئین کے خلاف ہے۔ خبروں کے مطابق، عراقی ارکان پارلیمنٹ 16 اپریل کو نئے پارلیمنٹ کے اسپیکر کے انتخاب کے لئے پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس ملاقات کریں گے۔
سلیم جبوري کی برطرفی کے بعد ایک رکن بارلیمنٹ عدنان الجنائی کو عبوری پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عراق کے ممبران پارلیمنٹ کا مظاہرہ گزشتہ تین دن سے جاری ہے۔ ارکان پارلیمنٹ وزیر اعظم کے نئے کابینہ کی پارلیمنٹ سے منظوری میں تاخیر پر مظاہرہ کر رہے ہیں۔