الوقت - شام میں بدھ کو ہوئے پارلیمانی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے۔
شام میں پارلیمانی انتخابات کی نگرانی کرنے والی اعلی عدالتی کمیٹی نے انتخابات کے اختتام اور عدالتی کمیٹیوں کی نگرانی میں ووٹوں کی گنتی شروع ہونے کی اطلاع دی ہے۔
دمشق سے موصولہ خبروں کے مطابق، بدھ کو صوبہ دمشق میں مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے تک 9 لاکھ ووٹر قطار میں موجود تھے۔
دوسری جانب صوبہ حماۃ میں 264000 سے زیادہ رای دھندگان نے شرکت کی۔ صوبہ
ادلب میں 108000 رای دھندگان نے شرکت کی ۔ اسی طرح صوبہ طرطوس میں حق رای دہی حاصل 290000 افراد نے ووٹ دیا جبکہ رقہ، درعا اور قنیطرہ صوبوں میں بالترتیب 13000، 46000 اور 8000 رای دھندگان نے اپنے حق رای دہی کا استعمال کیا۔
شام میں 250 پارلیمانی نشستوں کے لئے بدھ کو ہوئے پارلیمانی انتخابات میں، 3500 امیدوار میدان میں تھے اور تقریبا 1 کروڑ 4000000 افراد کو حق رای دہی حاصل تھا۔