الوقت - اسپین کے سیکورٹی اہلکار تقریبا 20 ہزار فوجی وردی اور فوجی ساز وسامان ضبط کرنے میں کامیاب رہے جو سعودی عرب سے اس ملک کی بندرگاہ پر بھیجا گيا تھا۔
اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسپین کی پولیس نے اسپین کے سیکورٹی اہلکار تقریبا 20 ہزار فوجی وردی اور فوجی ساز وسامان ضبط کرنے میں کامیاب رہے جو سعودی عرب سے اس ملک کی بندرگاہ پر بھیجا گيا تھا۔ یہ ساز و سامان نصرہ فرنٹ اور داعش کے لئے روانہ کیا گیا تھا جو ان کے ہاتھ لگنے سے پہلے ہی اسپین کی فوج کے ہاتھ لگ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دو کنٹینروں میں سے ایک نسیا شہر میں پکڑا گیا جبکہ دوسرا گسیر کے علاقے میں ضبط کیا گیا۔ یہ تمام کھیپ ایک عالمی کپمنی سے وابستہ ایک نیٹ ورک کی ہے۔
الپاییس روزنامے نے رپورٹ دی ہے کہ یہ فوجی وردیاں نیٹو کے ایک رکن ملک سے آئی تھیں جسے اسپین پہچنے کے بعد ترکی کی مرسین بندرگاہ پہنچنا تھا اور کہاں سے شام اور ترکی کے سرحدی علاقے باب الہوا منتقل ہونا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں سات مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جن پر دہشت گردانہ اقدامات کے الزامات بھی ہیں۔ جن افراد کو گرفتار کیا گیا ان پر شام اور عراق میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کی مالی و اسلحہ جاتی امداد کا الزام بھی تھا۔