الوقت - صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی کے امام کو گرفتار کر لیا ہے۔
الميادين ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوجیوں نے جمعے کو مسجد الاقصی کے امام جمعہ محمد سلیم کو جمعے کی نماز پڑھانے کے بعد گرفتار کر لیا۔
مسجد الاقصی کے امام نے جمعے کی نماز کے اپنے خطبوں میں زور دیا کہ صیہونی حکومت مسجد الاقصی کی توہین بدستور کر رہا ہے اور انھوں نے فلسطینیوں سے اسرائیلیوں کے اس اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ رہنے کی اپیل کی ہے۔
صیہونی حکومت، مسجد الاقصی میں زیر زمین کھدائی کر کے اس مقدس مقام کو تباہ کرنے کی کوشش میں ہے۔
صیہونی کالونیوں کے باشندوں کا مسجد الاقصی پر مسلسل حملہ اور اس مقدس مقام کو یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان وقت اور مقام کے حساب سے تقسیم کرنے کے منصوبے کے ظاہر ہونے کے بعد مسلمانوں میں وسیع پیمانے پر غم و غصہ پایا جاتا ہے اور اسی کے بعد فلسطینیوں نے اسرائیل کے خلاف تیسرا انتفاضہ شروع کر دیا ہے۔
جب سے تیسرا انتفاضہ شروع ہوا ہے اب تک 210 سے زیادہ فلسطینی شہید اور ہزاروں سے زیادہ دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔