الوقت- حزب اللہ لبنان اور شیخ نمر کی حمایت کی وجہ سے جیل میں بند سعودی عرب کے ایک ممتاز عالم دین کو طبیعت خراب ہونے کے باوجود ڈاکٹر کی خدمات سے محروم رکھا گیا ہے۔
حزب اللہ لبنان اور شیخ نمر کی حمایت کی وجہ سے جیل میں بند سعودی عرب کے ایک ممتاز عالم دین کو طبیعت خراب ہونے کے باوجود ڈاکٹر کی خدمات سے محروم رکھا گیا ہے۔
شیخ حسین آل راضی کے بھائی نے ایک نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ جیل میں ان کے بھائی کی طبیعت خراب ہونے کے باوجود سعودی حکام نے ڈاکٹر کو ان کے پاس جانے کی اجازت نہیں دی جس کی وجہ سے ان کی حالت انتہائی سنگین ہو گئی جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے مشرقی شہر عمران کی ایک مسجد کے امام آیت اللہ شیخ حسین آل راضی کو سعودی عرب کی پولیس نے 21 مارچ کو مسجد سے گھر جاتے وقت گرفتار کر لیا تھا۔ ان پر لبنان کے حزب اللہ اور سعودی عرب کے ممتاز شیعہ عالم دین شہید شیخ باقر نمر کی حمایت کا الزام عائد کیا تھا۔