الوقت- دہشت گرد گروہ داعش نے ایک ویڈیو کلپ جاری کرکے دھمکی دی ہے کہ اگلا نشانہ لندن ہوگا جو پیرس سے قتل عام سے بھی زیادہ مہلک اور خطرناک ہوگا۔
لندن سے شائع ہونے والے اخبار اکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، اس ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ برطانیہ کی پارلیمنٹ کی عمارت اور فرانس کا ایفل ٹاور گر رہا ہے۔ اس ویڈیو کلپ میں ایک شخص دھمکی دے رہا ہے کہ اگر گزشتہ کل پیرس کی باری تھی تو کل لندن، برلن یا روم کی باری ہوگی۔ صلیبی ممالک، یہ پیغام تم لوگوں کے لئے ہے۔ آگاہ ہو جاؤ، تمہارے پاس آپشن کم ہیں، اسلام قبول کر لو، اس کو باضابطہ قبول کر یا جنگ روک دو۔
دہشت گرد گروہ داعش سے وابستہ میڈیا الوعد کی جانب سے جاری اس ویڈیو میں خاص کر کچھ سال پہلے نیویارک، برسلز اور پیرس کے حملوں کی جانب اشارہ کیا گیا ہے۔ عربی لہجے میں انگریزی بولنے والا شخص کہتا ہے کہ داعش کے جنگجوؤں نے پیرس میں خودکش حملے اور بم دھماکے کئے جس سے کفار پوری طرح نابود نہیں ہوئے۔ اس ویڈیو کلپ میں دھمکی دی گئ ہے کہ پیرس حملہ ، عیسائی ممالک سے لئے صرف ایک پیغام تھا۔
برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے گزشتہ ہفتے خبردار کیا تھا کہ داعش، ہاتھ میں موجود کسی بھی مادہ سے مغرب پر حملہ کر سکتا ہے۔ برطانوی ذرائع نے ابھی حال ہی میں رپورٹ دی تھی کہ برسلز حملوں کے بعد داعش کے سلیپر سلس ("sleeper cells") برطانیہ کی سڑکوں پر 20 سے زیادہ حملے کرنے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔ ڈیلی میل نے اس بارے میں لکھا کہ برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی-5 کا یہ کہنا ہے کہ 450 انتہا پسندوں میں سے 50 سے زائد لوگ ممکن ہے کہ اس دہشت گرادانہ سازش میں شامل ہوں۔
واضح رہے کہ 22 مارچ کو بیلجیئم کے دار الحکومت برسلز میں ائیرپورٹ اور میٹرو اسٹیشن پر دو دھماکے ہوئے تھے۔ ان دھماکوں میں 35 افراد ہلاک اور 130 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ ان حملوں کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی تھی اور مغرب میں مزید حملوں کی دھمکی دی تھی۔