الوقت - پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 37 ویں برسی منائی گئی۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ذولفقار علی بھٹو کی 37 ویں برسی سے متعلق پروگرام پاکستان کے بہت سے شہروں میں منعقد ہوئے لیکن مرکزی پروگرام گڑھی خدا بخش میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا۔
برسی کے پروگرام میں بلاول بھٹو کے علاوہ کئی لیڈروں نے شرکت کی۔ بیرون ملک سفر پر ہونے کی وجہ سے پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری اس میں شرکت نہیں کر سکے۔
سیکورٹی انتظامات کے لئے سات ہزار پولیس اہلکاروں اور کمانڈوز اور 600 سے زائد ٹریفک پولیس اور خاتون پولیس کو تعینات کیا گیا۔ اس کے علاوہ ایک ہزار رینجرز اہلکار بھی تعینات تھے۔
قابل ذکر ہے کہ 4 اپریل 1979 کو پاکستان کے سابق وزیر اعظم ذولفقار علی بھٹو کو پھانسی دے دی گئی تھی۔ بعد میں سخت حفاظتی انتظامات میں ان کی لاش کو گڑھی خدا بخش لے جایا گیا تھا۔