الوقت - ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سعودی عرب کے دورہ دورے پر ریاض پہنچ گئے۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق، ہندوستان میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر حکام کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا سعودی عرب کا دورہ ایک وسیع سفارتکاری حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد اسلام آباد کے قریبی اتحادیوں میں سے کچھ کے ساتھ تعلقات قائم کرکے پاکستان پر دباؤ بڑھانا ہے۔
نریندر مودی کے سعودی عرب کے دورے کے دوران تجارتی معاہدوں پر دستخط کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں محفوظ سرمایہ کاری کے معاہدوں، تربیت اور مشترکہ مشقوں سمیت سیکورٹی کے امور کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کے سمجھوتے کے کے امکانات بھی ہیں۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی یہ دورہ ایسے وقت میں کر رہے ہیں کہ جب چند ماہ قبل انھوں نے پاکستان کے ایک اور اتحادی متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی معاملے میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے جن میں اعلی سطحی سیکورٹی مشیروں کی سرکاری ملاقاتوں کا معاہدہ بھی شامل تھا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے سکریٹری جنرل رام مادھو کا کہنا تھا کہ یہ بہت آسان ہے، ہمیں پاکستان کو ڈیل کرنے کے لئے سب کچھ کرنا پڑے گا اور اسلام آباد کے دوستوں کے دل جیتنے کے لئے اقتصادی، اسٹراٹیجی اور جذباتی تعلقات کا سہارا لینا پڑے گا۔ واضح رہے کہ جاری ہفتے جمعرات کو امریکہ اور سعودی عرب نے دہشت گرد گروہ لشکر طیبہ پر مشترکہ پابندی عائد کی ہیں جسے 2008 کے ممبئی حملوں کا ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے۔