الوقت - شام کی فوج اور رضاکار فورس نے صوبہ لاذقيہ کے 90 فیصد علاقوں کو دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد کرا لیا ہے۔
شام کے شمالی صوبہ لاذقيہ میں شامی فوج اور حزب اللہ کے جوانوں نے دہشت گرد گروہ نصرہ فرنٹ کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 90 فیصد علاقوں کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، شامی فوجی و رضاکار دستے مکمل طور چاق و چوبند ہیں۔ انہوں نے نصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے دسیوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ کئی گھنٹے کی جھڑپوں کے بعد دہشت گرد پسپائی پر مجبور ہوا اور اس دوران کئی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
در ایں اثنا لاذقیہ کے کئی مشرقی علاقوں پر شامی فوج کا کنٹرول ہے جہاں اب امن قائم ہو گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق، لاذقیہ کے مختلف علاقوں میں شامی فوج کی کامیابی کے پیش نظر، اس صوبہ جلد ہی دہشت گردوں سے ناپاک وجود سے پاک ہو جائے گا۔