الوقت - امریکی صدر باراک اوباما نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ کیا گیا جوہری سمجھوتہ اب تک کامیاب رہا ہے۔
باراک اوباما نے جمعے کو واشنگٹن میں جوہری سیکورٹی کانفرنس کے بعد کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جوہری معاہدہ کامیاب رہا ہے اسے پوری طرح نافذ کرنے کے لئے کوشش جاری رکھی جانی چاہئے۔
امریکی صدر نے اسی طرح دعوی کیا کہ ایران کو دنیا کی معیشت سے جڑنے میں وقت لگے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں ، کچھ محدود موضوعات کو چھوڑ کر، بدستور باقی رہیں گی۔
انہوں نے اسی طرح کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ، تہران کے ساتھ تمام اختلافات کا حل نہيں ہے۔