:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

ایٹمی ہتھیاروں کے حامل امریکا کا دعوی، ایٹمی ہتھیار عالمی امن کے لئے خطرہ

Thursday 31 March 2016
ایٹمی ہتھیاروں کے حامل امریکا کا دعوی، ایٹمی ہتھیار عالمی امن کے لئے خطرہ

الوقت - امریکی صدر باراک اوباما نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کا پھیلاؤ اور ان کا ممکنہ استعمال عالمی سلامتی اور امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

 اوباما کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب 50 سے زائد ممالک کے رہنماؤں نے واشنگٹن میں ایٹمی سیکورٹی سربراہی کانفرنس میں شرکت کی جس کا واحد مقصد دہشت گردوں کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے اور ان کا استعمال کرنے سے روکنا ہے۔

 چوتھی جوہری سیکورٹی سربراہی کانفرنس کے موقع پر اوباما نے واشنگٹن پوسٹ میں شائع ایک نظریاتی اداریہ میں لکھا ہے کہ عالمی سلامتی اور امن کو پیش تمام خطرات میں سے سب سے زیادہ بڑا خطرہ جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور ان کے ممکنہ استعمال کا ہے۔ اس سربراہی کانفرنس میں ہندوستان، جاپان، چین، جنوبی کوریا اور برازیل سمیت مختلف ممالک کے رہنما شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں ہندوستانی وفد کی قیادت وزیر اعظم نریندر مودی کر رہے ہیں۔

اداریہ میں اوباما نے لکھا کہ جمعرات کو میں واشنگٹن میں چوتھے جوہری سلامتی سربراہی کانفرنس میں 50 سے زائد رہنماؤں کا خیر مقدم کروں گا جس کا مقصد ہمارے ایجنڈے کے اہم موضوع '' دہشت گردوں کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے اور ان کے استعمال سے روکنے '' کو آگے بڑھانا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ترقی کا جائزہ لیں گے۔  امریکہ سمیت متعدد قوم نئی ذمہ داریاں طے کریں گی اور جوہری سیکورٹی کو مضبوط بنانے والے بین الاقوامی معاہدوں اور اداروں کو مضبوطی فراہم کریں گی۔

داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کی جانب سے مسلسل درپیش چیلنجوں کے مد نظر اوباما نے لکھا کہ عالمی رہنما،  ساتھیوں اور شرکاء کے ساتھ مل کر دہشت گردی سے مقابلے کی کوششوں اور دنیا کے سب سے زیادہ خطرناک نیٹ ورک کو دنیا کے سب سے زیادہ خطرناک ہتھیاروں کو حاصل کرنے سے روکنے کی کوششوں کا جائزہ لیں گے۔ امریکی صدر نے کہا کہ حالیہ جوہری تجربے اور میزائل لانچ سمیت شمالی کوریا کی جانب سے مسلسل جاری اشتعال انگیز اقدامات کے پیش نظر عالمی برادری کو متحد رہنا چاہئے۔ امریکی صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے حال ہی میں پیونگ یانگ کے خلاف عائد کی گئی پابندیوں سے پتا چلتا ہے کہ خلاف ورزی کا نتیجہ بھگتنا پڑتا ہے۔ واضح رہے کہ جزیرہ نما کوریا میں امریکا اور اس کے اتحادی اشتعال انگیز اقدامات کرتے رہتے ہیں۔

اوباما نے کہا کہ مزید تفصیلات میں کہا جائے تو دنیا کی سلامتی کا یہ تقاضا ہے کہ امریکا سمیت تمام قوم سی ٹی بی ٹی کی تائید کریں اور جوہری ہتھیاروں کے لئے جوہری مواد کی پیداوار ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کے ایک نیا سمجھوتہ کریں۔ اوباما نے کہا کہ ابھی تک واحد جوہری ہتھیاروں کا استعمال کرنے والےملک کی حیثیت سے امریکہ کی یہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کے خاتمے کی مہم کی قیادت کرے۔  انہوں نے کہا کہ ابھی کوئی ملک تنہا اس کا تصور نہیں کر سکتا۔ اس میں پوری دنیا کو کام کرنا چاہئے۔

ٹیگ :

امریکا ایٹمی ہتھیار سیکورٹی اوباما

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے