الوقت - ہندوستانی سیکورٹی حکام نے پاکستانی حکام کو پٹھان کوٹ حملے کے ثبوت فراہم کر دیئے ہیں۔ ایک انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق NIA نے پاکستانی تفتیشی ٹیم کو ایک آڈیو سنایا۔ اس آڈیو میں دہشت گرد گروہ جیش محمد کے مفتی عبدالروؤف اصغر کی آواز ہے۔
آڈیو میں رووف یہ کہتا سنائی دے رہے ہیں کہ انھو نے پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے کے لئے مجاہدین بھیجے تھے۔ ساتھ ہی اس آڈیو میں روؤف ہندوستان کی جوابی کاروائی کا مذاق بھی اڑا رہے ہیں۔ بتا دیں کہ روؤف جیش محمد کا سرغنہ مولانا مسعود اظہر کا بھائی ہے۔
NIA چیف شرد کمار کے مطابق اس آڈیو کو پاکستان JIT نے کافی توجہ سے سنا اور اس کے بعد وہ ہندوستان کے دعوے پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکے۔ پیر کو جب پاکستانی تفتیشی ٹیم کو آڈیو کلپ سنائی گئی تب شرد یادو موجود تھے۔
بتا دیں کہ اس سال جنوری میں پٹھان کوٹ ائیر بیس پر دہشت گرد حملہ ہوا تھا۔ اس میں 7 ہندوستانی سیکورٹی اہلکار سمیت 8 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے تھے۔ ہندوستان نے جیش محمد پر پٹھان کوٹ حملے کا الزام عائد کیا تھا اور اس کی وجہ سے ہی دونوں ممالک کے درمیان مجوزہ خارجہ سکریٹری سطح کے مذاکرات بھی منسوخ کر دیئے گئے۔ NIA چیف شرد کمار کے مطابق یہ آڈیو کلپ 2 جنوری کو ہوئے دہشت گردانہ حملے میں سب سے اہم ثبوت ہے کیونکہ اس میں روؤف خود اعتراف کر رہا ہے کہ اس نے حملے کے لئے دہشت گرد بھیجے تھے۔ رووف اصغر 1999 میں قندھار میں انڈین ایئر لائنز طیارے ہائی جیک میں بھی اہم ملزم تھا۔
پاکستان JIT کے ہندوستان دورے کے بعد اب ہندوستانی حکام پاکستان جانے کی تیاری میں ہے۔ پاکستان جاکر NIA افسر پٹھان کوٹ حملے میں جیش محمد کے سرغنہ مولانا مسعود اظہر کے کردار کی تحقیقات کریں گے۔