الوقت- سعودی عرب کی تیل کمپنی ارامكو نے امریکہ کی سب سے بڑی تیل رفائنری کو خرید لیا ہے۔
سی این این عربی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی ارامكو، شیل کمپنی کے شیئر خرید کر مکمل طور پر ٹیکساس میں واقع پورٹ ارٹور رفائنری کی مالک بن گئی ہے۔ پورٹ ارٹور امریکہ کی سب سے بڑی تیل رفائنری ہے۔ اس طرح سے امریکہ کی سب سے بڑی تیل رفائنري مکمل طور پر اپنے تیل برآمد سعودی عرب سے کرے گی اور یہ عمل اگلے سال میں بھی جاری رہے گی۔ سعودی عرب نے اس اقدام سے سعودی عرب کے تیل پر امریکی انحصار کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اس کے ساتھ سعودی عرب سے امریکہ برآمد ہونے والے تیل کی سطح بھی محفوظ رہے گی۔
تیل کے شعبے کے ماہرین کا خیال ہے کہ پورٹ ارٹور کمپنی کی مالک بننے کے بعد ارامكو کمپنی، تیل کے بازار میں اچھا مقام حاصل کر لے گی۔ پورٹ ارٹور کمپنی کا شمار امریکا کی سب سے بڑی تیل ریفائنری کمپنی میں ہوتا ہے کیونکہ کہ روزانہ چھ لاکھ بیرل تیل کی پیداوار کرتی ہے۔