الوقت - پولینڈ کے وزیر اعظم بئٹا سيڈوو نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ملک میں پناہ گزینوں کو قبول کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
سيڈوو نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ پولینڈ میں پناہ گزینوں کے داخلے کا کوئی چانس ہی نہیں ہے، کہا کہ پولینڈ کی پچھلی حکومت نے رضاکارانہ طور پر ہزاروں پناہ گزینوں کو قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔
سيڈوو کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے 28 رکن ممالک نے منتقلی کے ذریعےبحران پناہ گزین کے حل پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ موجودہ صورت حال میں پولینڈ میں پناہ گزینوں کو لینے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔
انہوں نے بدھ کو وارسا میں بیلجیئم کے سفارت خانے میں تقریر کرتے ہوئے یورپی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے فوری طور پر مذاکرات شروع کریں۔ پولینڈ کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں یورپ میں دہشت گردی کو ختم کرنا هوگا اور اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔