الوقت - امریکا میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار نے کہا ہے کہ ان کے صدر بننے کی صورت میں امریکہ کے اسرائیل سے تعلقات مزید اچھے ہو جائیں گے۔
امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لئے ریپبلکن پارٹی کے مضبوط دعویدار ڈونالڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے ساتھ مضبوط تعلقات کی وکالت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ صدر بنتے ہیں تو پھر وہ اس یہودی ملک پر اقوام متحدہ کی جانب سے اپنے ارادوں کو مسلط کرنے کی کوششوں کی مخالفت کریں گے۔
ٹرمپ نے امریکی- اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کسی طرح کے مذاکرات میں امریکہ اپنے قریبی شریک اسرائیل کے ہی حق میں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کو یہ سوچ کر بات چیت کے لئے آگے آنا چاہئے کہ امریکہ اور اسرائیل کے درمیان گہرے اور مضبوط رشتے ہیں۔