الوقت - بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں بین الاقوامی ایئر پورٹ کے ڈپارچر ہال اور ایک میٹرو اسٹیشن میں منگل کی صبح ہونے والے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 34 ہوگئی جبکہ 100 سے بھی زیادہ افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ خودکش تھا۔ حملے بعد دہشت گرد گروہ داعش نے حملہے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئےیورپ میں مزید حملوں کی دھمکی دی ہے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ میں خود کش حملہ آور کو برسلز ایئرپورٹ پر دھماکوں کے لئے ذمہ دار قرار دیا گیا ہے جبکہ بیلجیئم کی وفاقی پولیس نے برسلز ایئرپورٹ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے مشتبہ افراد کی تصویر جاری کی ہے۔
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق، ان تینوں مشتبہ افراد کو لگیج ٹرالی لئے جاتے دکھایا گیا ہے۔ ابھی تک ان کی شناخت واضح نہیں کی گئی ہے۔ بیلجیئم کی عدالت نے میڈیا سے درخواست کی تھی کہ جب تک تحقیقاتی عمل چل رہا ہے فوٹو جاری نہ کریں۔ ان سب سے باوجود بیلجیئم کی فیڈرل پولیس نے فرانس پریس کو بتایا کہ بیلجیئم کے حکام کی تائید کے بعد ہی تصویر جاری کی گئی ہے۔ برسلز کے حکام کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پر دو دھماکے ہوئے جبکہ تیسرا بم بھی تھا جس کو دھماکے سے پہلے کی برآمد کر لیا گیا تھا اور ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔