الوقت -مقامی میڈیا کے مطابق، اس دھماکے میں اب تک 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ یہاں سے جانے والی پروازوں کو فی الحال منسوخ کر دیا گیا ہے۔ کچھ کو ڈايورٹ کر دیا گیا ہے۔
ایئر پورٹ پر سیکورٹی انتظامات سخت کر دئے گئےہیں۔ بیلجیم کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ ہوائی اڈے پر دھماکوں کی وجہ سے بیلجئم میں سیکورٹی سطح زیادہ سے زیادہ کیا گیا ہے۔
بیلجئم کے دارالحکومت برسلز کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے ڈپارچر ہال میں منگل کی صبح دو دھماکے ہوئے جس میں ایک شخص کے ہلاک اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ یہ معلومات بیلجین میڈیا نے دی ہے۔
سوشل میڈیا پر ڈپارچر ہال سے اٹھتے دھوئیں کی کئی تصاویر ڈالی گئی ہیں اور ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہال کی تمام کھڑکیوں کے شیشے دھماکے کی وجہ سے ٹوٹ گئے ہیں۔ ٹوئٹر پر ڈالے گئے ایک ویڈیو میں مسافروں کو ایک کوریڈور سے بچ کر بھاگتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
بیلجئن میڈیا کے مطابق، ایئر پورٹ کے ڈپارچر ہال میں بہت سے زخمی افراد دیکھے گئے ہیں۔ فی الحال ایئرپورٹ کی طرف جانے والی ٹرینوں کو بھی روک دیا گیا ہے۔ لندن میں اسکائی نیوز کے مطابق، دھماکے ڈپارچر لاؤنج میں ہی ہوئے جبکہ عینی شاہدین نے نے دو زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں۔ عینی شاہدینی کا کہنا ہے کہ انہیں عمارت ہلتی ہوئی محسوس ہوئی اور وہاں خاک و مٹی اور دھواں بھی پھیلا ہوا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کی تحقیقات چل رہی ہے کہ یہ کوئی دہشت گرد حملہ تو نہیں ہے حالانکہ فی الحال اس بات کی ایئر پورٹ پر موجود حکام نے تصدیق نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ چار ہی دن پہلے برسلز میں ایک مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا تھا جسے نومبر میں پیرس میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں ملوث تصور کیا جا رہا ہے۔ پیرس حملے میں 130 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔