:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

ہندوستان نے پٹھان کوٹ کے حملہ آوروں کی تصویر جاری کی

Tuesday 22 March 2016
ہندوستان نے پٹھان کوٹ کے حملہ آوروں کی تصویر جاری کی

الوقت - ہندوستان کے پٹھان کوٹ ائیربیس پر حملے کے سلسلے میں ایک پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے دورے سے پہلے ہندوستان کی خفیہ ایجنسی این آئی اے نے آپریشن میں ہلاک ہوئے چار دہشت گردوں کی تصویر پیر کو جاری کی۔ یہ آپریشن دو جنوری کو شروع ہوا تھا اور 80 سے زیادہ گھنٹے تک چلا تھا۔

تصویر جاری کرنے کا قدم پاکستان کی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کے ہندوستان جانے سے کچھ دن پہلے اٹھایا گیا ہے۔ این آئی اے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں ہلاک شدہ چار دہشت گردوں کا حلیہ دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ان کی لمبائی کی بھی تفصیلات دی گئی ہے انسداد دہشت گردی ایجنسی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں میں سے ایک کے دونوں پیروں کے انگوٹھے نہیں تھے۔

تصویر تقسیم کی گئی ہے اور عوام سے اس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ این آئی اے نے کہا ہے کہ جو بھی متعلقہ اور صحیح معلومات دے گا اسے ایک لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔ ایجنسی نے پہلے ہی چار دہشت گردوں کے خلاف بلیک نوٹس جاری کروانے کے لئے انٹرپول سے رابطہ کیا ہے۔ بین الاقوامی نوٹس ملک میں ملی نامعلوم لاشوں کی شناخت کے لئے جاری کی جاتی ہیں۔


باقی دو کے بارے میں این آئی اے، پٹھان کوٹ ایئربیس میں ائيرمین بیلیٹ سے برآمد نمونوں کی دوبارہ تحقیقات کے لئے دیگر فورینسک لیبارٹری سے رابطہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔  چندی گڑھ میں فورینسک لیبارٹری نے کہا تھا کہ انہیں این آئی اے کی جانب دیئے گئے نمونوں میں انسانی باقیات ملے ہیں۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ باقی دو کی شناخت میں کچھ وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی ایس آئی ٹی کے ہندوستان کے لئے روانہ ہونے سے پہلے اسے پورا نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی ٹی 27 مارچ کو ہندوستان پہنچے گی اور اب تک کی گئی تحقیقات کے بارے میں این آئی اے سے صلاح مشورہ کرے گی۔ ہندوستان نے پہلے ہی پاکستان سے درخواست کی تھی اور چاروں کے بارے میں کچھ تفصیلات کا مطالبہ کیا تھا۔


ہندوستان پہلی اور دوسری جنوری کی درمیانی رات کو ائیرپیس پر حملے سے پہلے چار دہشت گردوں نے جن نمبروں پر فون کیا تھا، اس کی تفصیلا مانگ رہا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ نمبر جیش محمد دہشت گرد گروہ سے وابستہ افراد کے نام سے جاری ہوا ہے۔  اس میں ملا داؤد اور كاشف جان بھی شامل ہیں۔ جاری کئے گئے نمبر پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن آپریٹر موبیلنک، وارد اور ٹیلی نار کے ہیں۔

این آئی اے نے خیام بابر کے بیٹوں کی بھی تفصیلات کا مطالبہ کیا ہے جو خود کش دستے کا حصہ تھا، جس نے حملہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں کے اہم ہینڈلروں میں سے ایک كاشف جان دہشت گردوں کے ساتھ سرحد تک آیا تھا۔
چاروں دہشت گردوں کی لاشوں کو محفوظ رکھا گیا ہے۔ چار میں سے دو دہشت گردوں کی شناخت ناصر اور سلیم کے طور پر کی گئی ہے۔ ناصر وہ دہشت گرد تھا، جس نے اپنی ماں کو فون کیا تھا۔

ٹیگ :

ہندوستان پاکستان حملہ دہشت گردی

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے