:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

عراق، درجنوں دہشت گرد ہلاک، داعش نے جشن نوروز پر عائد کی پابندی

Tuesday 22 March 2016
عراق، درجنوں دہشت گرد ہلاک، داعش نے جشن نوروز پر عائد کی پابندی

الوقت - شمالی عراق کے صوبہ کرکوک میں فوج کی کارروائی میں داعش کے درجنوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔


پیر کو عراقی فوجیوں نے صوبہ كركوک کے البشير قصبے میں کارروائی کی جس میں داعش کے 43 دہشت گرد ہلاک اور دسیوں زخمی ہوئے۔

اسی طرح عراقی فوجیوں نے دہشت گردوں کے اس حملے کو ناکام بنا دیا جو انہوں نے عراقی فوج کی صوبہ نینوا کو آزاد کرانے کے لئے قائم کمان کے مخمور شہر میں واقع پندرہویں فوجی بٹالین کے ہیڈ کوارٹر پر کیا تھا۔ عراقی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔


دوسری جانب عراقی رضاکار فورس نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر صوبہ الانبار کے شہر كرمہ کے مرکز میں واقع دو محلوں ابو سائح اور الامل کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔


اسی طرح عراقی سیکورٹی فورسز نے رضاکاروں کے ساتھ مل کر صوبہ الانبار کے مغربی حصے میں كبيسہ سمینٹ کمپنی کے کارخانے پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا جس کے دوران دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔


واضح رہے عراقی سیکورٹی فورسز نے اتوار کو كبيسہ سمینٹ کارخانے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا تھا۔
 

ادھر تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے جشن نوروز کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی ہے اس پر عمل نہ کرنے والوں کو تازیانے مارے جا رہے ہیں۔


سومريا نیوز کے مطابق، عراق کے رضاکار فورس الحشد الشعبی کے کمانڈر جبار المموري نے بتایا کہ داعش نے اپنے کنٹرول والے علاقوں میں موسم بہار اور نوروز کی آمد پر ہونے والے جشن کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی تھی اس پر عمل نہ کرنے والوں کو 20-20  تازیانے مارنے کی سزا دے رہا ہے۔ المموري نے بتایا کہ داعش ہر طرح کے قدیم جشن کے انعقاد کو ان کے عقیدے کے خلاف سمجھتا ہے۔

عراقی رضاکار فورس کے اس کمانڈر کے مطابق، داعش نے، عراقی شہریوں خاص طور پر کردوں کو جشن نوروز سے روکنے کے لئے اسلامی پولیس کے نام پر بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو تعینات کیا ہے۔

یاد رہے کہ بہت سے عراقی شہری خاص طور پر کرد 21 مارچ کو نئے شمسی سال کی آمد و نوروز کی مناسبت پر جشن مناتے ہیں۔
اس سے پہلے ترکی نے بھی اپنے بڑے شہروں اور کرد اکثریتی علاقوں میں نوروز کی تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی تھی۔  ترک حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے یہ قدم سیکورٹی خدشات کے مد نظر اٹھایا ہے۔

ٹیگ :

عراق فوج کمانڈر داعش دہشت گرد

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے