الوقت - نائیجیریا کے عوام نے حکومت کے سعودی عرب کی سرکردگی میں تشکیل پانے والے اتحاد میں شامل ہونے کے فیصلے کی مخالفت کی ہے۔
نائجیریا کے اخبار دی پریمئم ٹائمز نائیجیریا کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کے عوام محمد بحاري کی حکومت کے سعودی عرب کی قیادت والے اتحاد میں نائیجیریا کو شامل کرنے کے فیصلے کے خلاف ہیں اور ایک سروے کے مطابق 55 فیصد نائجریائی عوام نے اس ملک کی حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کی ہے۔
یہ سروے دی پریمئم ٹائمز نائیجیریا نے کرایا ہے۔
نائیجیریا کی آبادی18 کروڑ سے زائد ہے ۔ اس ملک میں گزشتہ 30 سال سے جھڑپیں اور وسیع اختلافات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔