الوقت - اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو ہر طرح کے اشتعال انگیز اقدامات سے پرہیز کرنا چاہئے۔
بان کی مون نے شمالی کوریا کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرنے اور کسی بھی طرح کے اشتعال انگیز اقدامات والی سرگرمیوں سے پرہیز کرنے کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دجارک نے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل کے تجربے کی وجہ سے جزیرہ نما کوریا میں صورت حال کافی بحران زدہ ہے۔
دجارک نے کہا کہ ہم ایک بار پھر شمالی کوریا سے اس کی بین الاقوامی ذمہ داریوں پر عمل در آمد اور اشتعال انگیز اقدامات سرگرمیوں سے پرہیز کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا نے جمعرات کو مشرقی سمندر میں متوسط فاصلے کی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ اس میزائل تجربہ کو جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقوں اور شمالی کوریا پر عائد نئی پابندیوں کی مخالفت میں مانا جا رہا ہے۔