الوقت - دہشت گرد گروہ داعش کا ایک اہم سرغنہ، عراق میں ہلاک ہو گیا۔
جمعرات کی رات بین الاقوامی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملے میں داعش کا ایک سرغنہ ہلاک ہو گیا۔
ابوعظام نامی دہشت گردوں کا یہ سرغنہ، عراق کے شہر الحویجہ میں ہلاک ہوا ۔ اس سے پہلے عراق میں بین الاقوامی اتحاد کے حملے میں داعش کا خودساختہ وزیر جنگ الشيشانی مارا گیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان دہشت گردوں کی ہلاکت سے دہشت گرد گروہ داعش کو بہت نقصان پہنچ رہا ہے۔
در ایں اثنا عراق کی فوج نے موصل سٹی اور صوبہ نینوا کے مختلف علاقوں کے باشندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ داعش کے مقابلے کے لئے خود کو تیار رکھیں۔ ادھر عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ موصل پر جلد ہی عراق کا پرچم لہرائے گا۔