:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
انٹرویو

شام سے روسی فوجیوں کا انخلاء، پاکستانی تجزیہ نگار صفدر رضا کے نظریات

Friday 18 March 2016
شام سے روسی فوجیوں کا انخلاء، پاکستانی تجزیہ نگار صفدر رضا کے نظریات

س : شام سے روسی فوجیوں کے انخلاء پر آپ کا رد عمل کیا ہے؟

ج : میں سمجھتا ہوں کہ روس کے سامنے افغانستان کا ایک بہت بڑا ایشو ہے جو اس کی تاریخ کو داغدار کرتا رہتا ہے کہ اس نے کس انداز سے مداخلت کی تھی اور اب اگر وہ اس علاقے میں آیا ہے اور اس نے اپنا اثر و رسوخ بڑھایا ہے لیکن فوری طور پر روسی فوجیوں کے شام سے نکلنے کی بات ہو رہی ہے، میرا یہ خیال ہے کہ روس نے یہ قبول کر لیا ہے کہ سیکورٹی کونسل اور اقوام متحدہ سمیت تمام بین الاقوامی ادارے اور بااثر ممالک کہہ رہے ہیں کہ شام میں امن قائم ہونے والا ہے اور کوئی بھی وہاں فوجی کاروائی نہیں کرے گا، تو اس نے علامتی طور پر اس بات کا اعلان کیا ہے کہ وہ ابنی فوجیں واپس نکال رہا ہے، ہاں اس نے اپنے فضائی حملوں کے ذریعے داعش کی جو کمر توڑ دی تھی اور اس نے اس بات کا بھی انکشاف کر دیا تھا کہ کس طرح داعش کا تیل ترکی قافلوں کی شکل میں لے جایا جاتا تھا، اور اس کو بھی اس نے تباہ و برباد کر دیا تو اب میں یہ سمجھتا ہوں کہ شام میں روس کے زیادہ تر مقاصد تھے وہ پورے ہوگئے۔  اس کی ائیرفورس موجود ہوگی اور یقینا وہ اس سانپ کا سر کچل کر ہی دم لے گا۔ اس بات میں کوئي شک نہیں ہے کہ روسی فوجیوں اور روس کی زمینی فوج کا زیادہ کردار تھا ہی نہیں، اور اگر وہ واپس چلی بھی جاتی ہیں تو جنگ شام پر زیادہ اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔ میں نہیں سمجھتا کہ اگر روسی فوجی شام سے نکلتے ہیں اس سے جنگ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اگر سعودی عرب نے اتنے زیادہ پیسے خرچ کرکے جو کئی ممالک کی فوجیں جمع کی ہیں اور کہا یہ ہے کہ یہ داعش کے خلاف ہے، کیا وہ بھی اپنا کام کرے؟ میں نہیں سمجھتا کہ روسی زمینی فوج کے نکلنے سے جنگ کے حالات میں کوئی تبدیلی آئے گي یا یہ فیصلہ، بشار اسد کی فوج کے حوصلہ پست ہونے کا سبب بنے گا، شامی فوج اور عوامی رضاکاروں کو تو بہت زیادہ کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔ وہاں پر بشار اسد کی فوج، حزب اللہ کے جوانوں اور قبائلی رضاکار داعش، القاعدہ اور نصرہ فرنٹ کو مسلسل شکستیں دے رہے ہیں اور نئے علاقے آزاد کر رہے ہیں، میں نہیں سمجھتا کہ روسی کی زمینی فوج کے جانے سے جنگ کے حالات میں کوئی زیادہ تبدیلی نہیں ہو گی اور نہ ہی یہ کسی بڑی اسٹراٹیجی کا حصہ ہے۔

ٹیگ :

شام روس فوجی اہلکار انخلاء

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے