الوقت - شمالی کوریا نے جمعے کی صبح بیلسٹک میزائل کا تجرباتی تجربہ کیا ہے۔
جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یہ بیلسٹک میزائل جمعے کی صبح ملک کے جنوب مغرب میں واقع سكچون سے مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بج کر 55 منٹ پر فائر کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس میزائل نے مشرقی سمندر میں گرنے سے پہلے 800 کلو میٹر تک پرواز کی۔ جنوبی کوریا کے حکام نے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے ایک اور میزائل تقریبا 20 منٹ بعد فائر کی گئی جو آپنی پرواز کے کچھ ہی لمحے بعد ریڈار سے غائب ہو گئی۔
اسی درمیان امریکی سیکورٹی حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے دو تجربوں کا مشاہدہ کیا تھا۔ ان دونوں کو ہی درمیانی فاصلے کی روڈونگ میزائل سمجھا جاتا ہے جنہیں سڑک پر چلنے کے قابل لانچ کرنے والی گاڑیوں کی مدد سے فائر کیا گیا ہے۔ روڈونگ کی زیادہ سے زیادہ طاقت قریب 1300 کلومیٹر ہے۔
قابل ذکر ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے جوہری تجربات اور میزائل تجربات کا عزم کئے جانے کے کچھ ہی دن بعد شمالی کوریا نے جمعے کو ایک اور میزائل کا تجربہ کیا ہے لیکن ایسا خیال ہے کہ یہ ایک نہیں بلکہ دو بیلسٹک میزائل کا تجربہ تھا۔
واضح رہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں پر اپنا اعتراض ظاہر کرنے کے مقصد سے شمالی کوریا نے 10 مارچ کو مشرقی سمندر میں مختصر فاصلے کے دو میزائل فائر کئے تھے جس کے کچھ ہی دنوں کے بعد شمالی کوریا کے حکمران کم نے اعلان کیا ہے کہ کچھ ہی وقت میں ایٹمی ہتھیاروں کے دھماکے کا ایک تجربہ اور کئی طرح کے بیلسٹک میزائل کے تجربات کئے جائیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی جزیرہ نما کوریا میں اشتعال انگيز اقدامات کرتے رہتے ہیں۔