الوقت - امریکہ کے صدر باراک اوباما نے شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ پابندیوں کے نفاذ کے ایک حکم پر دستخط کئے ہیں۔
وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ اوباما نے شمالی کوریا کی توانائی، مالی اور شپنگ املاک کو نشانہ بناتے ہوئے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیا۔
شمالی کوریا کی طرف سے 6 جنوری کو کئے گئے جوہری تجربے اور 7 فروری کو کئے گئے بیلسٹک میزائل کے تجربے کے بعد یہ پابندی عائد کئے جانے پر اقوام متحدہ میں اتفاق ہوا تھا۔
اوباما کے دستخط والے دستاویزات کے مطابق، یہ حکم شمالی کوریا کے عوام کے بجائے حکومت کو نشانہ بناتا ہے۔ بہر حال، اقوام متحدہ کی ان پابندیوں اور امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان فوجی مشقوں کے جواب میں کم جونگ ان نے پہلے ہی جوہری بم کے تجربے اور متعدد بیلسٹک میزائل کو فائرکرنے کا حکم دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا جزئرہ نما کوریا میں اشتعال انگیز اقدامات کرتا رہتا ہے جس سے اس علاقے میں کشیدہ قائم رہتی ہے۔