الوقت - امریکا میں صدارتی انتخابات کی امیداواری میں ڈونالڈ ٹرمپ اور ہلیری کلنٹن کی کامیابی کا سلسلہ جاری ہے۔
امریکا میں ڈونالڈ ٹرمپ نے فلوریڈا ریپبلکن پرائمری انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار بننے کی اپنی دعویداری مزید مضبوط کر لی ہے جبکہ ڈیموکریٹک امیدوار بننے کی دعویدار ہلیری کلنٹن نے دو اہم ریاستوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔
امریکا کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کو شمالی کیرولینا میں 107 ڈیلی گیٹ میں سے کم از کم 56 ڈیلی گیٹ کی حمایت حاصل ہونے کا اندازہ ہے۔
ہلیری آپنے واحد حریف سینیٹر برنی سینڈرز سے فلوریڈا میں بھی اچھی خاصی برتری کے ساتھ آگے چل رہی ہیں۔ ہلیری کو 65.6 فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے جبکہ سینڈرز کو 30.6 فیصد کی ہی حمایت حاصل ہے۔
ٹرمپ فلوریڈا میں تمام 99 ڈیلی گیٹ کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
قابل ذکر ہے کہ ریپبلکن سینیٹر مارکو ربيو نے اپنی آبائی ریاست فلوریڈا میں شرمناک شکست کے بعد صدراتی انتخابات میں پارٹی امیدوار بننے کی اپنی دعویداری ختم کر دی ہے۔
ربيو کو فلوریڈا میں 27.8 فیصد حمایت حاصل ہوئی جبکہ ٹرمپ کو 45.3 فیصد حمایت حاصل ہوئی۔