الوقت- عراق کی عوامی فوج کے ایک کمانڈر نے آئندہ چند دنوں میں ایک بڑے فوجی اپریشن کے شروع ہونے کی خبر دی ہے۔
ان کا کہنا تھا شامی فوج کے ساتھ ہم اہنگ ہوکر یہ فوجی آپریشن کیا جائیگا
ارم نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی فوج کے کمانڈرابو مہدی نے کربلا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بشار اسد کی فوج کے ساتھ مل کر ایک بڑا فوجی آپریشن چند دن میں متوقع ہے۔انہوں نے فوجی آپریشن کی جگہ کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے
ان کا کہنا ہے عوامی رضاکار فوج عراق کی فوج کے کمانڈ میں اپنی سرگرمیاں انجام دیتی ہے.
انہوں نے شام اور عراقی فوج کے درمیان معلومات کے تبادلے کا زکر کرتے ہوئے کہا فوجی آپریشن کے شروع ہوتے ہی عراق شام سرحد پر مشترکہ کاروائیاں شروع کردی جائیں گی
.یاد رہے عراقی حکومت نے گذشتہ ہفتے سے داعش سے مقبوضہ علاقےموصل وغیرہ واپس لینےکے لئے رضارکار فورس کو منظم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔اسی طرح بکتر بند گاڑیوں اوردیگرفوجی سازو سامان کو جنگی علاقوں کو بھیجا جارہا ہے۔
.