پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک کو کئی چیلنجوں کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود ملک کےعظیم مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے درست سمت میں آگےبڑھ رہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بہتر تعلقات کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ملک کےہر کونےسےدہشت گردی کوکامیابی سےختم کررہےہیں۔