جولوگ بڑی پلیٹوں میں کھاناپسندکرتےہیں انکا،چھوٹی پلیٹ میں کھانےوالوں کی نسبت وزن بڑھنےکازیادہ خطرہ ہوتاہے،کیونکہ جب آپ بڑی پلیٹ میں کھاناچاہتےہیں تواسمیں کھانابھی زیادہ نکالتےہیں اوریوں چھوٹی پلیٹ میں کھانےوالوں کی نسبت آپ جانےانجانےمیں زیادہ کھالیتےہیں۔
یہ ماناجاتاہےکہ جولوگ کھاتےوقت بڑےلقمےلیتےہیں،وہ چھوٹےلقمےلینےوالوں کی نسبت زیادہ کیلوریزحاصل کرتےہیں کیونکہ بڑےلقمےکھانےوالےافرادکھاناٹھیک سےنہیں چباتےجوموٹاپےکاباعث بن سکتا ہے،لہٰذاکھاناٹھیک سےچبانےکی عادت اپنائی جانی چاہیےتاکہ کھانےکااچھی طرح احساس ہو۔
موٹاپےکاتعلق آپکےپانی پینےکی مقدارسےبھی ہوسکتاہے۔ جولوگ کم پانی پیتےہیں ان کازیادہ پانی پینےوالوں کی نسبت وزن بڑھنےکازیادہ خطرہ ہوتاہے،کیونکہ پانی آپکےجسم سےایسےمادوں کوباہرکردیتاہےجووزن بڑھانےکاباعث بنتےہیں۔
صرف کھانےکی مقداراورعادات ہی نہیں بلکہ دیگرعوامل بھی موٹاپےکاباعث بن سکتےہیں،جنمیں مکمل آرام نہ کرنابھی ایک بڑی وجہ ہےکیونکہ آرام کےدوران بھی آپکاجسم چربی پگھلاتاہےاورموٹاپےکےامکانات کم ہوجاتےہیں۔
انسانی صحت اورموٹاپےکےحوالےسےایک مطالعےسےمعلوم ہواہےکہ جولوگ ایسےافراد کےساتھ وقت گزارتےہیں جوغیرصحت مندغذاکھانےپینےکےشوقین ہوجوآپ نہ چاہتےہوئےاپنےلیےوہی کھاناآرڈرکرلیتےہیں اورغیرصحت مندکھاناموٹاپےکی بڑی وجوہات میں شامل ہے۔