الوقت کی رپورٹ کے مطابق آئی اے ای اے کے سربراہ نے اس بات کی یاد دہانی کرائی کہ ان کے ادارے کو انیس سو پچانوے سے لے کر اب تک ایٹمی مواد کی گمشدگی کی دوہزار آٹھ سو رپورٹیں موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ایٹمی مواد کی فیزیکل سیکورٹی کے کنونشن میں گیارہ ممالک شامل نہیں ہوئے جس کی وجہ سے اس معاہدے کو لازم الاجرا نہیں بنایا جاسکا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایٹمی مواد کی فزیکل سیکورٹی کے معاہدے پر سنہ انیس سو اسی میں دستخط کیے گئے تھے۔