الوقت کی رپورٹ کے مطابق کشمیر میں پامپور کے علاقے میں سرکاری عمارت پر قبضہ کرنے والے 3 دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن تیسرے روز میں داخل ہوگیا جب کہ اب تک 5 فوجیوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 2 کیپٹن بھی شامل ہیں۔
حملہ آوروں نے عمارت میں داخل ہونے کے بعد وہاں موجود لوگوں کو جلد از جلد بھاگ جانے کو کہا اور پھر عمارت کے ہاسٹل میں چلے گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق عمارت میں تین عسکریت پسند موجود ہیں۔
اتوار کی صبح فائرنگ کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر سے شروع ہوا جس میں فوجی ترجمان این این جوشی کے مطابق انڈین آرمی کا 2 کیپٹن ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آنے والا سویلین مالی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا جس کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 7ہو گئی ہے۔