الوقت کی رپورٹ کے مطابق کیمرون کے شمالی علاقے میمی کی مارکیٹ میں خود کش حملوں کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ۔
کیمرون کے فوجی ترجمان کے مطابق 2 حملہ آورمقامی مارکیٹ میں داخل ہوئے اور خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 12 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 50 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔
فوجی ترجمان کا کہنا ہےکہ تاحال کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن واقعے میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔