الوقت کی رپورٹ کے مطابق کابل میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ حالیہ مہینوں کے دوران کابل تہران تعلقات مزید فروغ پائے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کی سطح اطمینان بخش ہے۔
عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ ایران میں پارلیمنٹ اور ماہرین کی کونسل کے انتخابات کے بعد ، دونوں ملکوں کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس تہران میں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کی حکومت ، ایران کی چابہار بندرگاہ سے استفادے میں دلچسپی رکھتی ہے اوراس سلسلے میں افغان تاجروں کو ترغیب بھی دلائی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کام افغانستان ایران اور بھارت کے درمیان سہ فریقی طور پر انجام پارہا ہے۔
پاکستان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے کابل اسلام آباد تعلقات کو بہتر بنانے اور کشیدگی میں کمی کی بہت کوشش کی ہے لیکن ان کوششوں کی کامیابی کا دار مدار فریقین کے رویئے پر منحصر ہے۔