الوقت کی رپورٹ کے مطابق شام سے ملنے والی تازہ رپورٹوں کے مطابق شامی افواج نے لاذقیہ کے شمال میں اسٹریٹیجک اہمیت کے شہر کنسبا کو آزاد کرالیا ہے ۔
اس شہر کی آزادی کے بعد صوبہ ادلب کے شہر جسر الشغور کو آزاد کرانے کے لئے بڑا آپریشن شروع کرنے کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔
شامی فوج نے بتایا ہے کہ شہر کنسبا میں موجود دہشت گرد اپنے ٹھکانے چھوڑ کے ادلب کے مغربی مضافات میں واقع علاقے بداما کی طرف بھاگ گئے ہیں ۔
شام کی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے اسی طرح لاذقیہ کے شمالی مضافات میں واقع ایک اور اہم علاقے قلعہ شلف کو بھی دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔
شام کے فوجیوں نے اسی کے ساتھ حمص کے مضافات میں مہین الحدث نامی علاقے پر دہشت گردوں کے ایک حملے کو پسپا کردیا ہے۔ اس علاقے پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد شامی افواج کی جوابی کارروائی میں درجنوں دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
اسی کے ساتھ المیادین نے رپورٹ دی ہے کہ ادلب کی جانب شامی افواج کی پشقدمی جاری ہے اور شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوان ادلب سے صرف چند کلومیٹر کے فاصلے پر رہ گئے ہیں ۔