الوقت نےسالانہ سکیورٹی رپورٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ فاٹا سمیت ملک بھر میں پرتشدد واقعات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد کم ہوئی جبکہ صرف پنجاب میں معمولی اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں گزشتہ 3سال کے دوران ملک کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا، وفاقی دارالحکومت اور افغانستان میں ہلاک ہونے والے پاکستانی جنگجوؤںکا تقابلی جائزہ لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں2013ء میں949، 2014 میں 752اور2015ء میں 719افراد ہلاک ہوئے۔
فاٹا میں2013ء میں1460اور2014 میں 3371 اور 2015ء میں 1917افراد ہلاک ہوئے۔ اسلام آباد میں2013ء میں20، 2014ء میں 48 اور2015ء میں 10افراد ہلاک ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں2013ء میں 1027، 2014ء میں 940 اور2015ء میں 441افراد ہلاک ہوئے۔ پنجاب میں2013ء میں122، 2014ء میں 305 اور 2015ء میں 328 افراد ہلاک ہوئے۔
سندھ میں2013ء میں2084، 2014ء میں 2186اور2015ء میں 1221افراد ہلاک ہوئے۔ گلگت بلتستان میں2013ء میں20، 2014ء میں 3 اور 2015ء میں 3افراد ہلاک ہوئے۔ کشمیر میں2013ء میں3، 2014ء میں 6 اور2015ء میں کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا۔ علاوہ ازیں 2015ء میں افغانستان میں14پاکستانی جنگجو ہلاک ہوئے جبکہ2013-14ء میں کوئی پاکستانی افغانستان میں ہلاک نہیں ہوا تھا۔