ایسٹرن فن لینڈ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ روزانہ ایک انڈہ کھانا امراض قلب کا خطرہ نہیں بڑھاتا۔
تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ انڈے سے کولیسٹرول میٹابولزم پر بھی اثرات مرتب نہیں ہوتے اور اس حوالے سے لوگوں کے ذہنوں میں موجود خیالات درست نہیں۔
اس تحقیق کے دوران 42 سے 60 سال کی عمر کے ایک ہزار سے زائد افراد کی غذائی عادات کا جائزہ 21 سال لیا گیا جن میں خون کی شریانوں سے متعلق امراض کی تشخیص نہیں ہوئی تھی۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ غذائی کولیسٹرول کی زیادہ مقدار کا استعمال دل کی شریانوں سے متعلق امراض کا باعث نہیں بنتا۔
تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ انڈوں کا استعمال شریانوں کی سطح کو موٹا کرنے کا باعث نہیں بنتا۔
یہ بات فن لینڈ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے اوریہ تحقیق امریکن جنرل آف کلینیکل نیوٹریشن پر شائع ہوئی۔