~~الوقت کی رپورٹ کے مطابق تحریک پاکستان کے رہنما سردار عبد الرب نشتر کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے کا ہماری ثقافت و روایات سے کوئی تعلق نہیں، اس لیے یہ دن منانے سے گریز کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ثقافت میں پائی جانے والی خرابیوں نے ہمارے ایک پڑوسی ملک کو بُری طرح متاثر کیا ہے، جس سے ہمیں سبق سیکھنا چاہیے۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے پر سمندر میں نہانے پرپابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی۔جس کے تحت سمندر میں نہانے پر مکمل پابندی ہوگی اورقانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ادھر بھارت کی شدت پسند ہندو تنظیم بجرنگ دل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ویلنٹائن ڈے پر پکڑے جانے والے جوڑوں کی اسی وقت شادی کروا دی جائے گی، جس کے لیے باقاعدہ انتظامات بھی کر لیے گئے ہیں۔
بجرنگ دل کے رام گڑھ کے کو آرڈینیٹر دیپک مشہرا نے کہا کہ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ویلنٹائن ایک بے ہودہ تہوار ہے اس لیے جو بھی جوڑا یہ مناتے ہوئے پکڑا گیا ان کی شادی کروا دی جائے گی کیونکہ اس کے ذریعے ہندوستانی ثقافت کو متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔