~~الوقت کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے جمعے کے دن حلب سے دمشق جانے والی شاہراہ کے قریب اور حماہ شہر کے مشرق میں واقع پہاڑیوں اور جب السعد اور رسم آمون نامی دیہاتوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔ شام کی فوج نے عوامی رضاکار فورس کی مدد سے لاذقیہ کے شمال مشرق کے مضافات میں بعض اسٹریٹجیک علاقوں، المحور نامی دیہات اور زیارہ نامی پہاڑ کو بھی آزاد کرا لیا ہے۔
شام کی فوج نے دیر الزور ایئرپورٹ کے جنوب میں واقع الثردہ کوہستان میں چند فوجی چھاؤنیوں پر دہشت گرد گروہ داعش کے حملوں کو ناکام بنا دیا ۔ اس کارروائی میں پچیس دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
شام سے ملنے والی ایک اور رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے دیرالزور کے مضافات میں واقع الجفرہ دیہات میں دہشت گردوں کا ایک میزائل اڈا تباہ کر دیا ہے اس آپریشن میں دس دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے دہشت گرد گروہوں کے زیر قبضہ علاقوں پر اپنے زمینی اور فضائی حملے جاری رکھتے ہوئے کافی پیش قدمی کی ہے اور حومہ، حمص اور لاذقیہ کے مضافات میں وسیع علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔