:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

کم نیند یا کم خوابی کے اثرات

Saturday 13 February 2016
کم نیند یا کم خوابی کے اثرات

~~اگر آپ روز رات کو 6 یا اس سے بھی کم وقت تک سونے کے عادی ہیں تو اکثر دماغی صلاحیتیں بھی سست ہوجائیں گی جس کی تصدیق طبی سائنس کئی رپورٹس میں کرچکی ہے۔ یہ عادت نہ صرف یاداشت پر اثرات مرتب کرتی ہے بلکہ توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوتی ہے جس کی وجہ سے عام کام جیسے گاڑیوں کی تلاش یا کیا کھانا ہے کا فیصلہ مشکل ہوجاتا ہے۔
جلد غصہ آنا
ایک اور تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ نیند کی کمی دماغ کے جذباتی مراکز پر اس طرح اثرانداز ہوتی ہے کہ وہ 60 فیصد زیادہ متحرک ہوجاتے ہیں۔ آسان الفاظ میں یہ مراکز آپ کے جذبات کو پراسیس کرنے اور حالات کے مطابق مناسب ردعمل سے روک دیتے ہیں۔
زیادہ کھا سکتے ہیں
اگر تو آپ سونے کے وقت پر جاگ رہے ہوں تو گھریلین نامی ہارمون جو آپ کو بھوک کے بارے میں بتاتا ہے، کی تعداد بڑھ جاتی ہے جبکہ پیٹ بھرنے کا احساس دلانے والا ہارمون لپٹین کی سطح گھٹ جاتی ہے اور اس طرح آپ کچھ زیادہ ہی کھالیتے ہیں۔
زیادہ خرچہ کرنے کا امکان
اگرآپ بلامقصد ہی چیزیں خرید کر بعد میں پچھتاتے ہیں تو اس کا ذمہ دار اپنی نیند کی کمی کو بھی قرار دے سکتے ہیں۔ دماغ کا وہ حصہ جو اضطراب کو کنٹرول کرنے کا کام کرتا ہے اسے پری فرنٹل کورٹیکس کہا جاتا ہے اور نیند کی کمی اسے بہت زیادہ متاثر کرتی ہے، جس کے نتیجے میں قوت فیصلہ کمزور اور لوگ نتائج کا احساس کیے بغیر اقدامات کرنے لگتے ہیں۔
پراگندہ حال نظر آنا
چہرے کی خوبصورتی کے لیے نیند بہت اہم ہے اور بغیر نیند کے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اور چہرہ اتر جانا تو عام ہے مگر ایک تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نیند کی بہت زیادہ کمی آپ کی جلد کو تیزی سے بڑھاپے کی جانب دھکیل دیتی ہے جس کی وجہ جسم میں تناﺅ کا باعث بننے والے ہارمون کورٹیسول کی زیادہ مقدار کا ریلیز ہونا ہونا ہے اور اس کی افراط جلد کو ہموار اور گداز رکھنے والے پروٹین کولاگین کو کام نہیں کرنے دیتا۔
زیادہ بیمار ہونا
ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ 6 چھ گھنٹے سے کم سوتے ہیں ان میں نزلہ زکام کا شکار ہونے کا خطرہ پوری نیند لینے والوں کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ ہوتا ہے۔ تو اگر آپ کسی خاص موسم میں اس بیماری کا زیادہ شکار ہوتے ہیں تو اس کی روک تھام کے لیے سب سے آسان طریقہ نیند پوری کرنا ہی ہے۔
غرض لاکھوں وضاحتیں ہوسکتی ہیں جن کی مدد سے آپ خود کو تسلی دیں کہ طبی ماہرین کے تجویز کردہ 7 سے 8 گھنٹے کی نیند نہیں لی جاسکتی۔
مگر یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ ہر رات پوری نیند لینا ضروری ہے۔

 

ٹیگ :

نیند

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے