~~الوقت نےغیرملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ خودکش حملے نائیجیریا کے شہر میڈوگوری میں مہاجرین کے کیمپ پر کیے گئے۔
فوجی حکام اور امدادی کارکنوں کا کہنا تھا کہ دو خواتین خودکش حملہ آوروں نے میڈوگوری کے شمال مشرقی ٹاؤن ڈیکوا میں شدت پسندی کے باعث نقل مکانی کرنے والے افراد (آئی ڈی پیز) کے کیمپ کے عین درمیان خود کو دھماکوں سے اڑا لیا۔
اسٹیٹ ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ خودکش حملوں میں 60 افراد جاں بحق اور 78 زخمی ہوئے۔زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران شدت پسند تنظیم کے حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
31 جنوری کو بھی میڈوگوری کے باہر دہشت گرد حملے میں 65 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
بوکو حرام نے گزشتہ سال ستمبر میں پہلی بار آئی ڈی پیز کے کیمپ کویولا شہر میں نشانہ بنایا تھا۔