~~الوقت کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ممتاز اور مجاہد عالم دین آیت اللہ باقر نمر کے چہلم کی رسومات میں شریک افراد نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور آل سعود کے مظالم و جرائم منظر عام پر لائے جانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے آیت اللہ باقر نمر کو دی جانے والی سزائے موت کی بھی مذمت کی اور اسے اہل بیت علیھم السلام کےساتھ وہابی آل سعود کی دشمنی اور کینے کا نتیجہ قرار دیا۔
آل سعود نے دو جنوری کو سعودی عرب کے ممتاز اور مجاہد عالم دین آیت اللہ باقر نمر کو دوسرے چھیالیس افراد کے ساتھ سزائے موت دی تھی