~~الوقت کی رپورٹ کے مطابق مجسٹریٹ وقاص رشید نےدھرنا ہنگامہ آرائی کیس میں کپتان اور قادری سمیت 27 کھلاڑی اور انقلابی طلب کر رکھے تھے۔ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو سب کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے ۔ عمران خان اور قادری صاحب کے برعکس آزادی دھرنے کی رونق بڑھانے والے ڈی جے بٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔ انہوں نے اپنی بیگناہی کی دہائی دیتے ہوئے بریت کی درخواست کی جو عدالت نے مسترد کر دی۔