~~الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق، منگل کو ہونے والے حادثے میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر اظہر اور ٹرینی پائلٹ کیپٹن احمد جاں بحق ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق طیارہ معمول کی پرواز پر تھا۔
حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں پائلٹس کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔