:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

جلد، دانت اور ہونٹوں کی خوبصورتی کے لیے ناریل کا تیل

Tuesday 9 February 2016
جلد، دانت اور ہونٹوں کی خوبصورتی کے لیے ناریل کا تیل

~~ناریل کے تیل کے عام فوائد سے ہم سب آگاہ ہیں جن میں بالوں کا بڑھنا اور گرتے ہوئے بالوں کو روکنا شامل ہے لیکن ناریل کاتیل صرف بالوں کی خوبصورتی کے لیے ہی نہیں استعمال ہوتا بلکہ اس کے علاوہ جلد، دانتوں، پاؤں اور ہونٹوں کی خوبصورتی کے لیے بھی اس کا استعمال کیا جاتاہے۔ ناریل کے تیل کے وہ اہم فوائد آپ کو بتائے جارہے ہیں جن کے بارے میں یقیناً آپ نے کبھی نہیں سنا ہوگا۔
خوبصورت جلد کے لیے۔
ہر خاتون چاہتی ہے کہ اس کی جلد نرم ، ملائم اور نازک ہو اور اس کے لیے گھریلو ٹوٹکوں سمیت طرح طرح کے جتن کیے جاتے ہیں لیکن اگر ناریل کے تیل میں چینی کو ملاکر روزانہ چہرے پر لگایا جائے اس سے نہ صرف جلد پر موجود مردہ خلیوں کا باآسانی خاتمہ ہوجاتا ہے بلکہ اس ٹوٹکے کا باقاعدہ استعمال جلد کو صاف اور نرم کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ناریل کے تیل کو نمک کے ساتھ ملاکر جلد پر لگایا جائے تو اس سے جلد کے انفیکشن سمیت چہرے پر نکلنے والے دانوں سے بھی نجات ممکن ہے۔
دانتوں کی صفائی کے لیے ۔
بہت سے لوگ اپنے خراب دانتوں اور ان پر پیلاہٹ کی وجہ سے بے حد پریشان نظرآتے ہیں اور اس سے چھٹکارا حاصل کرنے لیے مہنگے سے مہنگا ٹوتھ پیسٹ استعمال کرتے ہیں لہٰذا اگر پیلے دانتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ناریل کے تیل کے ساتھ نمک کو ملاکر دانتوں پر 3 سے 4 منٹ تک لگانے سے دانت نہ صرف مضبوط ہوتے ہیں بلکہ موتی کی طرح چمک بھی جاتے ہیں۔
لمبے اور خوبصورت بالوں کے لیے۔
یہ تو سب جانتے ہیں کہ تیل کا استعمال بالوں کے لیے مفید ہے لیکن شاید یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ناریل کا تیل لیموں کے جوس کے ساتھ ملاکر استعمال کرنے سے خشکی کا خاتمہ ہوجاتا ہے اس کے علاوہ اس مفید ٹوٹکے سے بال خوبصورت اور گھنے بھی ہوجاتے ہیں۔
پھٹی ہوئی ایڑھیوں کے لیے۔
سردیوں میں ایڑھیاں پھٹنے سے پاؤں کی ساری خوبصورتی خراب ہوجاتی ہے اور پاؤں بدنما دکھنا شروع ہوجاتے ہیں لہٰذا اس سے بچنے کے لیے روزانہ رات میں سونے سے پہلے ناریل کے تیل سے پاؤں کی مالش کریں اور موزے پہن کر سوجائیں صرف اس ٹوٹکے سے ایک ہفتے کے آپ کی پھٹی ہوئی ایڑھیاں ٹھیک ہوجائیں گی۔
 خوبصورت ہونٹوں کے لیے۔
بہت کم لوگ اس بات کو جانتے ہیں کہ ناریل کا تیل ہونٹوں کو خوبصورت بنانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ اس کے روزانہ استعمال سے ہونٹ نہ صرف نرم ملائم ہوجاتے ہیں بلکہ مسلسل استعمال سے ہونٹوں کی رنگت بھی گلابی ہوجاتی ہے۔
 

ٹیگ :

ناریل

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے