~~اگر آپ جسم پر موجود جلد کو کسی طرح اتار کر چادر کی طرح پھیلائیں تو یہ 20 اسکوائر فٹ تک کے حصے کو کور کرلے گی۔
یہ انسانی جسم کا سب سے بڑا عضو ہے جو مجموعی جسمانی وزن کے 15 فیصد حصے کے برابر ہوتا ہے۔
میلانن نامی ہارمون یا مادہ آپ کے جلد اور آنکھوں کی رنگت کو کنٹرول کرتا ہے اورانسانی جلد ہر 28 دن بعد خود کو نیا یا تجدید کرتی ہے۔
جسم میں پائے جانے والا ایک پروٹین کیراٹین آپ کی جلد کو واٹر پروف بناتا ہے۔
یہ سورج کی روشنی میں اپنے لیے خود وٹامن ڈی تیار کرتی ہے۔
جلد تین تہوں پر مشتمل ہوتی ہے اور اوپری تہہ میں 18 سے 23 چھوٹی تہیں ہوتی ہیں جو کہ مردہ جلدی خلیات کی ہوتی ہیں۔
جلد کے اندر 11 میل لمبی خون کی شریانیں سمائی ہوئی ہیں۔
جلد پر موجود روئیں گرم ہوا کو جلد کے پاس رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
اور سب سے مزے کی بات کہ آپ کی جلد لاکھوں کروڑوں آرگنزم (عضویہ) کا گھر ہے اور ایک ہزار قسم کے بیکٹریا بھی اس میں رہتے ہیں۔ اس لئے اس کی حفاظت کیجئے اور اپنی جلد پر تجربے کرنے کے بجائے جلدی امراض کے ڈاکٹروں کے مفید مشوروں پر عمل کیجئے اور ہر قسم کے کریم لگانے سے اجتناب کیجئے اس لئے کہ یہ آپ اور آپ کی جلد کیلئے بہتر اور مفید ہے۔