~~الوقت کی رپورٹ کے مطابق شہید آیت اللہ باقر النمر کے بیٹے محمد النمر نے سعود ی حکومت کے اس اقدام کو وحشیگری قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت ہمارے والد کے جنازے سے بھی ڈرتی ہے اسی لئے وہ ان کا جنازہ ہمارے حوالے نہیں کر رہی ہے - شہید آیت اللہ باقر النمر کے بیٹے نے الجدید ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ شیخ النمر کی روش مفاہمت آمیزتھی وہ لوگوں کو شہادت کا درس تو دیتے تھے لیکن تشدد کا نہیں ۔
محمد النمر نے کہا کہ میرے والد شہید آیت اللہ باقر النمر بندوقوں کے سامنے سینہ سپر ہوجانے اور ظالموں کے مقابلے میں پرامن احتجاج اور استقامت کا مظاہرہ کرنے اور حقوق سے دستبردار نہ ہونے کی بات کرتے تھے ۔
شہید آیت اللہ باقر النمر کے بیٹے نے جو امریکا میں مقیم ہیں کہا کہ سعودی حکومت میرے والد سے جب وہ بقید حیات تھے اس وقت بھی خائف تھی اور آج جب انہیں شہید کر دیا ہے پھر بھی ان سے ڈرتی ہے واضح رہے کہ سعو دی حکومت نے 2جنوری کواس ملک کے ممتاز عالم دین اور عوام کے حقوق کی بحالی کی تحریک کے علمبردار آیت اللہ شیخ باقر نمر کو بے دردی کے ساتھ شہید کر دیا - سعودی حکومت نے ان کے اہل خانہ کو اطلاع دئیے بغیر ہی انہیں نامعلوم مقام پر دفن کر دیا - شہید آیت اللہ باقر نمر کی مظلومانہ شہادت پر پوری دنیا میں مسلمانوں نے بلا تفریق مذہب و مسلک احتجاج کیا اور سعودی حکومت کے اس وحشیانہ اقد ام کی مذمت کی جبکہ مشرقی سعود ی عرب میں عوامی مظاہرے بدستور جاری ہیں ۔