~~تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جیسے جیسے ہم ورزش کے دورانیے کو بڑھاتے ہیں، ہمارا جسم بھی اس کے اثرات کے حساب سے خود ڈھالنا شروع کردیتا ہے جس کی وجہ سے وزن کم کرنے کے سلسلے میں ورزش کے اثرات کم ہونے لگتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق جب موٹے افراد ورزش کی ابتدا کرتے ہیں تو ان کا خاطر خواہ وزن کم ہوتا ہے تاہم چند مہینوں بعد وزن میں کمی کا تناسب کم ہونا شروع ہو جاتا ہے اور اس کے بعد ورزش کے دورانیے میں اضافہ بھی کارگر نہیں رہتا۔ اس کیلئے ضروری ہے کہ انسان اعتدال اور میانہ روی سے کام لےاور وزن کو کم کرنے کے اپنی خوراک، سونے کے اوقات اور کام کاج کیلئے کچھ اس طرح کا ٹائم ٹیبل بنائیں کہ نہ آپ پر ورزش اور وزن کم کرنا بوجھ ہو اور نہ آپ وزن کو کم کرنا اپنے لئے دشوار سمجھیں۔ البتہ زیادہ ورزش کا مطلب زیادہ کیلوریز کا خرچ درست نہیں ۔