~~الوقت کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے یمن کے صوبہ مارب میں واقع ماس فوجی چھاؤنی پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں وسیع پیمانے پر آگ لگ گئی اور پے در پے دھماکے ہوئے۔ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق اس حملے میں سعودی عرب کے دسیوں پٹھو اور ذر خرید ہلاک ہوگئے ہیں۔
یمن کی فوج نے صوبہ مارب کی الثالثہ اور صحن الجن فوجی چھاؤنیوں میں سعودی ایجنٹوں پر متعدد میزائل داغے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے متعدد پٹھو اور ذر خرید ہلاک ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
یمن کی فوج نے صوبہ تعز میں واقع الاحیوق علاقے میں دشمن کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
یمن کی فوج نے صوبہ تعز کے المخا ساحل کے قریب سعودی عرب کی قیادت والے اتحاد کی چار فوجی کشتیوں کو بھی تباہ کر دیا ہے۔
دوسری جانب یمن کی عوامی رضاکار فورس نے صوبہ البیضا میں سعودی عرب کے کم از کم تیس پٹھوؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔