~~الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پبی کے نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم ٹریننگ سینٹر میں پاکستان ، سری لنکا اور مالدیپ کی مشترکہ فوجی مشقوں کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے۔ دہشت گردوں کا کوئی ملک اور مذہب نہیں۔ پاکستان ایک دہائی سے دہشت گردی کے مسئلے کا شکار ہے۔ اس جنگ میں عوام اور سیکیورٹی فورسز نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ قوم کے اتحاد اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحتیوں کے ذریعے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔
جنرل راحیل شریف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی شاندار کامیابیوں کے بعد کئی دوست ممالک نے بھی اپنے فوجیوں کی تربیت کی درخواست کی ہے ۔ یہ مشقیں خطے میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے کارآمد ثابت ہوں گی اور سری لنکا اور مالدیپ سے تعلقات میں اضافے کا سبب بنیں گی ۔